کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت پر اب تک خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے صوبے کو ترقی دینے کی کاوشوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے دورے پر آئے ہوئے این ایچ اے کے چیئرمین معروف افضل سے گفتگو میں کہی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان میں قومی شاہراہوں کے منصوبے کی تکمیل نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے بات کی ہے اور وہ ان سڑکوں کی تعمیر کیلئے کام کرنے والوں سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
وزیر اعلی نے انہیں یقین دلایا کہ این ایچ اے کے منصوبوں پر عمل کرنے والوں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان میں شاہراہوں کی ترقی اور دیکھ بھال کیلئے جو فنڈز دئیے جاتے ہیں وہ بہت کم ہوئے ہیں، وزیر اعلی نے کہا کہ این ایچ اے کو بلوچستان کے منصوبوں کے لیے فنڈز میں اضافہ کرنا چاہیے۔