لاہور : اسلامی جمعیت پاکستان کے نو منتخب ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ گذشتہ سال اسلامی جمعیت طلبہ نے بلوچستان کے طلبہ سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے اور ان کے لئے کوئٹہ میں یو تھ ہاسٹل قائم کردیا ہے۔ ہاسٹل میں ذہین اور ضرورت مند طلبہ کو مفت رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں یوتھ ہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ طلبہ محب وطن ہیں غیر ملکی طاقتوں کا آلہ کار بننے کی بجائے پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں ، اپنی تمام صلاحیتیں اپنی تعلیمی استعداد کار بڑھانے کے لئے استعمال کریں ، انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں تعلیمی سہولیات میں اضافہ کیا جائے اور کسی بھی بچے کو تعلیم کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔
ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل نے گورنمنٹ کالج مسلم باغ کی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کی خود کشی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ تعلیم کا دہرا معیار اور تعلیمی سہولیات کا فقدان طلبہ و طالبات میں احساس محرومی پیدا کر رہا ہے۔ ثاقبہ کی خود کشی دراصل صوبائی محکمہ تعلیمی کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔
ثاقبہ کے قتل کو سیاسی رنگ دے کر پاکستان مخالف ایجینڈے کی تکمیل کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ صہیب الدین کاکا خیل آج اظہار تعزیت کے ثاقبہ کے والدین سے ملیں گے ، اور صوبائی محکمہ تعلیم کو خط بھی لکھیں گے۔
سید امجد حسین بخاری مرکزیسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 0334-5019016