کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 30 شدت پسند ہلاک ہو گئے، بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن میں تیس شرپسند مارے گئے، جبکہ شرپسندوں کے آٹھ کیمپ بھی تباہ کر دیئے گئے، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کسی علاقے میں فوجی آپریشن نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 2 مغوی بھی بازیاب ہو ئے۔