اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق لیویز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کوہلو کے علاقے کاہان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں آر پی جی سیون کے 181 راکٹ، 172 فیوز، 75 ایم ایم آر آر کی ایک گن اور 80 راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔