کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے واٹر باوزر کو ٹکرایا، دہشت گردوں نے ایم 8 پر واٹرباوزر کو نشانہ بنایا، حملے میں ایف سی بلوچستان کا سپاہی کفایت اللہ شہید ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ حملے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، سکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں ایف سی کے 5 اہلکار شہید ہوئے تھے۔