کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان حکومت کی نئی کابینہ کیلئے وزراکی نامزدگیوں کا معاملہ طے پاگیا،11 رکنی کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔
ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ نئی صوبائی کابینہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے4،4 اور مسلم لیگ ن کے3 وزرا کے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ صوبائی کابینہ کے بیشتر وزرا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کابینہ کے ہی ہوں گے ، تاہم چند وزرا کی تبدیلی کا امکان ہے۔
وزرا کے حلف برادری کی تقریب آج شام6 بجے گورنر ہاوس میں متوقع ہے ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔