کوئٹہ (جیوڈیسک) ڈائریکٹر جنرل نیب سید خالد اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت کے تین وزراء کے خلاف کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں رشوت کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے گریڈ 21 اور 22 کے کچھ آفیسران بدعنوانی میں ملوث ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بلوچستان کے سابق وزیر اعلی کی کریشن کے شواہد ملے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان کو شہادتوں کی کمی کی وجہ سے انکوائری میں مشکلات کاسامنا ہے جبکہ نیب کو سیاسی دبائو کا سامنا نہیں اور ہی نا ہی کبھی قبول کریں گے۔