لاہور(جیوڈیسک) نگران وزیر اعلی بلوچستان غوث بخش باروزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو اس حق ہمیشہ احسان سمجھ کر دیا گیا۔ صوبے کے فیصلے بھی کہیں اور ہوتے ہیں۔
لاہور پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں نگران وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں بلوچستان کے معدنی ذخائر پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں صوبے کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جسے مسائل کا ادراک ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو بلوچ عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ صوبے میں تعلیم عام کر کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔