بلوچستان کا مثالی امن سابقہ روایات بحال کرنے کیلئے تمام لوگوں کو ایک چھتری تلے متحد ہونا پڑے گا

Blochastan

Blochastan

سبی (محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی NDKTC ) بلوچستان کا مثالی امن سابقہ روایات بحال کرنے کیلئے تمام لوگوں کو ایک چھتری تلے متحد ہونا پڑے گا گوادر کاشغر روٹ تبدیل ہوا ہے نہ ہوگا عوام امید رکھیں نیشنل پارٹی ان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دے گئی سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرکے ادویات کی کمی کو پورا کردیا گیا ہے سرکاری ادویات کے شہر کے میڈیکلز میں فروخت کا نوٹس لوں گا میڈیا کے ساتھی ثبوت دیں محکمہ صحت بے جان لاش کی مانند تحفے میں ملی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدلامالک بلوچ کے بہترین ٹیم ورک اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بے جان لاش میں جان ڈال دی ہے بلوچستان میں بہترین ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے تین میڈیکل کالجز کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر صحت بلوچستان واجہ رحمت صالح بلوچ نے گشکوری ہاؤس سبی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق نائب ناظم اعلیٰ سبی و نیشنل پارٹی کے رہنمامیر محمد اسلم گشکوری، نیشنل پارٹی سبی کے صدر یار محمد بنگلزئی ، جنرل سیکرٹری میر سیلم عمر رند ایڈووکیٹ ، پریس سیکرٹری اللہ بخش مری ، کامریڈ ہدایت اللہ سیلاچی کے علاوہ محکمہ صھت سبی کے اعلیٰ آفیسران نیشنل پارٹی کے ضلعی عہدیداران سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی ، واجہ رحمت صالح بلوچ نے کہا بلوچستان کی تاریخ میں آج تک سنگل پارٹی اقتدار میں نہ آسکی بلوچستان کی پسماندگی اور سلگتے مسائل کو حل کرنے کیلئے معاہدہ کیا گیا معاہدے ہمیشہ عوامی مفادات کیلئے کئے جاتے ہیں ہم نے بھی بلوچستان کے مفاد کیلئے معاہدہ کیا انہوں نے کہا کہ سفارشی کلچرل بیورکریسی اور سیاسی مداخلت ہمارے کام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے محکمہ صحت سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے ہم نے زہر کا پیالہ پیا اور محکمہ صحت میں کرپشن کا خاتمہ کرکے بے جان لاش میں جان ڈالی آج بلوچستان کے کئی ہسپتال ماڈل میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات کیلئے کئے گئے اقدامات کاغذات میں نہ بلکہ عملی طور پر نظر آتے ہیں ڈاکٹرز کی کمی سمیت ہسپتالوں کے مسائل کا ازالہ کیا جاچکا ہے وعدوں کے مطابق ہم نے اپنا کام کردیا ہے ماڈلز ہسپتالز بناکر بجٹ سمیت تمام اقدامات ان کو فراہم کریں گے جو اپنے وسائل پیدا کرکے اپنے مسائل کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سلگتے مسائل میں مسنگ پرسز کیلئے لوگوں کی نظر یں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ درست اور عوام کے حق میں فیصلے دے گی جب سے نیشنل پارٹی نے اقتدار لیا مسخ شدہ لاشوں اور اغواء نما گرفتاریاں چادر اور چار دیوای کے تقدس کی پامالیوں کا سلسلہ تھام چکا ہے۔

جو ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے شروع دن سے بلوچستان کا سابقہ امن بحال کرنے کیلئے اقدامات سب کے سامنے عیاں ہے پہاڑوں اور بیرون ملک ناراض بھائیوں کو قومی دھارے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں معمولات جلد بہتر ہونگے ہم مایوس نہیں امید ہے جلد ہی اس سلسلے میں قوم خوشخبری سننے گی دنیا بھر میں جنگ کے بعد امن کیلئے مذکرات کا سلسلہ جاری ہوتا ہے اور ہم بھی یہ کررہے ہے محکمہ صحت سمیت بلوچستان بھر میں انسانی وسائل کی کمی ہے ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کے واقعات کے باعث ہمارے بہترین ڈاکٹر زپروفیسرز ہم سے جدا ہوئے یا پھر بلوچستان سے نقل مکانی کرگئے جن کے باعث تربیت یافتہ افراد کی کمی کا سامنا کرناپڑا اس کمی کو دور کرنے کیلئے بلوچستان میں تین نئے میڈیکل کالجز کی منظوری دی جاچکی ہے جلد ہی وہ فعال ہوکر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کو بھی مکمل طور پر فعال کرکے عوام کی صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے سبی سمیت بلوچستان کے 32 ڈویژنل ہسپتالوں کو اٹارمنک سسٹم کی طرح بحال کریں گے پہلے مرحلہ 16 ہسپتال کو اس سسٹم سے منسک کریں گے دوسرے مرحلہ میں رہ جانے والے 16ہسپتالوں کا نظام اٹارمنک سسٹم پر لے جایا جائے گا تاکہ ہسپتال بہتر سے بہتر خدمات سرانجام دے سکیں واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ رحمت صالح بلوچ کا شاندار استقبال ناڑی پل پر کیا گیا جلوس کی شکل میں مرکزی رہنما کو گشکوری ہاؤس جناح روڈ پر لایا گیا۔