کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ہرنائی، بولان اور سبی کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ضلع ہرنائی کی پانچ شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ہرنائی کا بلوچستان کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے جبکہ فوج کی طرف سے مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مکانات کی چھتیں گر جانے کے باعث درجنوں افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔