بلوچستان یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم، لیکچرار کا گو نواز گو کا نعرہ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالمنان کاکڑ نے گو نواز گو کے نعرے اس وقت لگائے جب وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے گریجویٹ گولڈ مڈلیسٹ اسٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے تھے۔

لیکچرار نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں کرپٹ بیوروکریسی اور کرپشن کے خاتمے سے ہی مسائل کا حل نکلا جا سکتا ہے تاہم تقریب کے دوران ان کے اس منفی رویے پر ساتھی پروفیسر آگے بڑھیں اور انہیں ہال سے چلتا کیا۔

بعد ازاں وزیر اعلی بلوچستان نے انتہائی خوشگوار موڈ میں لیکچرار صاحب کی اس روش کو جہموریت کا حسن قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے خلاف ایسے نعروں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔