کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ایم اے / ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔ کنٹرولر امتحانات بلوچستان یونیوسٹی نادرخان کے مطابق امتحانات میں 17 ہزار سے زائد ریگولر اور پرائیویٹ طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امتحانات میں نقل اور دیگر ناجائز ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لئے یونیورسٹی کے تحت خصوصی ویجیلینس ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرے گی اور نقل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے گی۔