بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے تفریحی میلے کا انعقاد

Festival

Festival

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان یونیورسٹی میں 10 سال بعد طلباء کی تفریح کے لیے ایک میلہ منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے خوب موج مستی اور ہلہ گلہ کیا۔ بلوچستان یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز نے طلباء کے لئے بزنس اینڈ فن کارنیویل کا اہتمام کیا۔

جس میں مختلف مصنوعات بنانے والی کمپینیوں نے سٹالز لگائے جن پرطلباء اور طالبات کو بزنس کے حوالے معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر طلباء کی تفریح کے لئے میوزیکل شو بھی پیش کیا گیا جس میں طلباء نے رقص کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا۔

اس مستی بھرے میلے کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سردار رضا بڑیچ تھے جنہوں نے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود ہے جس کو آج پورے ملک میں پذیرائی مل رہی ہے۔ میلے میں لگائے گئے کتابوں اور پینٹنگ کے سٹالز پر طلباء کا خاصا رش دکھائی دیا جبکہ طالبات کی توجہ کا مرکز کھانے پینے کے سٹالز تھے۔