بلوچستان بدامنی کیس: سپریم کورٹ نیتحریری حکم جاری کردیا

Balochistan

Balochistan

سپریم کورٹ نے بلوچستان بدامنی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے عدالت عظمی کی جانب سے جاری ہونیوالے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کو پابند بنایاگیا ہے کہ وہ حراست میں لئے گئیکسی بھی شخص کے بارے میں معلومات فراہم کریں اوراس سے قانون کے مطابق سلوک کریں۔

غیر قانونی حراست آئین کے آرٹیکل نو اور دس کے منافی ہے ۔ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عدالتوں سے تعاون کریں توان پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ اٹارنی جنرل کی یقین دھانی پر بلوچستان بدامنی کیس میں دوہفتے کی مہلت دی جارہی ہے۔