بلوچستان میں موسم گرم اور خشک ،ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران زلزلے سے متاثرہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کی امید ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ بارش منڈی بہاوالدین میں 29 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 4، لاہور، اسکردو ، مالم جبہ میں03 اور فیصل آباد میں 02 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔