بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے گوادر کے قریب کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بیہوش ہو گیا۔
گوادر کے قریب نیلنٹ کولانچ کے علاقہ میں کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ان کا ایک ساتھی بیہوش ہوگیا۔
واقعے کے بعد لوگوں نے جاں بحق افراد کی لاشیں کنویں سے نکال لی جبکہ متاثرہ شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔