کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی۔
تین ماہ سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کی مسلسل بندش سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں 9 فروری کو سول اسپتال کوئٹہ سے ایک گرینڈ احتجاجی ریلی نکال کر ریڈ زون جانے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔