بالٹی مور میں تشدد اور لوٹ مار نظام کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے: ہلیری کلنٹن

 Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ بالٹی مور میں پولیس کی تحویل میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد شہر میں تشدد اور لوٹ مار نظام کی ناکامی کے واضح ثبوت ہیں۔

نیویارک میں فنڈ ریزنگ کے دوران اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے خاتون صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا کہ پولیس کی تحویل میں ایک اور افریقی سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ سے دل ٹوٹ چکا ہے۔

اس کے ردعمل میں لوگوں کے کاروبار اور گھروں کو جلانا، تشدد اور لوٹ مار پربھی شدیدصدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نظم وضبط اور امن کو بحال کرنا ہوگا۔