بلوچستان: افغان مہاجر کیمپوں میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

Polio

Polio

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف افغان مہاجر کیمپوں میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ، مہم کے دوران 6 ہزار 830 مہاجر بچوں کو ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف افغان مہاجر کیمپوں جنگل، پوستی، چاغی اور لیجا کے مہاجر کیمپوں میں مہم دوسرے روز بھی جاری ہیں ۔ مہم کے دوران 6 ہزار 830 مہاجر بچوں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور انجکشن لگائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیومہم 22 اگست تک جاری رہے گی۔