کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے گذشتہ ہفتہ سردی کی لپیٹ میں رہے تھے۔
جس کے بعد وہاں کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی آتی چلی گئی۔اس وقت وادی کوئٹہ اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ہے،اس وقت بھی شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔
وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 24درجے سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔تاہم قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک درجے سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔