اسلام آباد (جیوڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے اور بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستانی خودمختاری کیخلاف ہے۔
چین نے اپنے ردعمل میں مزید کہا پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ واضح رہے۔
گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کا سابق امیر ملا اختر منصور ہلاک ہوا تھا۔