کوئٹہ (جیوڈیسک) ترجمان حکومت بلوچستان جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 376 ہوگئی، مشکے سمیت ضلع آواران کے تقریبا تمام علاقوں تک امدادی اشیا پہنچا دی گئیں۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئیے صوبائی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان 3 دن سے آواران میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ آواران میں ریلف اور بحالی کے کاموں کیلیے کمشنر قلات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔