سبی (محمد طاہر عباس) پشونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفےٰ خان ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان کی حکومت بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے تمام دستیات وسائل بروئے کار لارہی ہے بلدیاتی نظام کی بدولت عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنے منتخب عوامی نمائندوں کومدد ملے گی نومنتخب نمائندے علاقہ کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھنے کیلئے بلدیاتی کنونشن اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ بلدیاتی ادارون کو اختیارات و فنڈر کیلئے اسمبلی میں جلد بل پیش کیا جائے گا اقتدار یا اختیارات کی ہمیں کوئی ضرورت نہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گونر ہاؤس سبی میں جشن سبی میلے میویشیان اواسپاںکے سلسلے میں منعقد بلدیاتی کنویشن میں سپانامہ پیش کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سدرں کمانڈر لفٹینٹ جنرل عامر ریاض ، آئی جی ایف ، آئی جی پویس بلوچستان ،چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ ، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارت وال ، صوبائی وزیر پی ایم ڈی حامد خان اچکزئی ،صوبائی وزیر لائیواسٹاک لہ لہ عبید اللہ بابت ،صوبائی وزیر انفارمیشن سردار محمد برائچ ، صوبائی وزیر معدنیات احمد خان لہڑی ، صوبائی اسمبلی کے رکن میر عاصم کرد گیلو، میر اظہار حسین کھوسہ ،آئی جی ایف سی ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، نگرانی وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی، کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ ، ڈپٹی کمشنر سبی وچیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سبی میلہ میر رحمت اللہ گشکوری، سیکرٹری لائیواسٹاک صدیق احمد مندوخیل، سیکرٹری بلدیات حافظ عبدالماجد ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ فیضل جمال ، ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات محمد فارق مری ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل حاجی اختر بلوچ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبی غلام سرور پندرانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ ،چیف آفیسر حاجی عبدالعزیز رند،بابو محمد سلم بنگلزئی،مہراب خان خجک ،میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، وائس چیئرمین ملک میر محمد چانڈیہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند، وائس چیئرمین میر شہداد خان مری،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی وقارالزماں کیانی ،ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر منظور احمد بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی محمد خان سیلاچی ،میونسپل ایڈمنسٹر یٹرسبی سید احسن شاہ ، میر حبیب الرحمن رند ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک وہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحاج ڈاکٹر جان محمد صافی،نیشنل پارٹی سبی کے رہنما ملک ظفر سلطان باگڑرانی ،مسلم لیگ ن کے حاجی صاحب جان مری، میرا صغر خان مری ، میر منیر احمد بگٹی ، فہیم احمد قریشی ، رند گروپ کے کونسلرفقیر احمد رند، عبدالستار رند،حاجی محمد حیات رند، میر اللہ داد جتوئی، ندیم رضا ، غوث بخش ، ثاقت بھٹہ ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری وممبر ضلع کونسل سبی احمد خان لونی ، سید نور احمد شاہ ، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری، سینئر نائب صدر حاجی سعید الدین طارق ،نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس، پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی، محمد بابر ، راشد گجر۔راجیش کمار عرف گنگا، بلوچستان بھر سے آنے والے منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔
سردار مصطفےٰ خان ترین نے کہا کہسبی کے سالانہ تاریخی ثقافتی میلہ مویشاں واسپاں کی تقریبات سمیت بلدیاتی کنویشن میں شرکت کی جو میرے لئے قابل فخر ہے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سبی کی کاوشوں کی بدولت بلدیاتی کنویشن کے کامیاب انعقاد ممکن بنا صدیوں سے سبی میلے میں پشتوںبلوچ روایات کے مطابق مہمانوں کی مہمان نوازی کرتی ہے بلدیاتی کنویشن میں بلوچستان بھر کے منتخب عوامی نمائندوں کو مل بیٹھنے کا مواقع فراہم ہوتے ہیں جس کی بدولت انہوں آپس کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے بلوچستان کی صوبائی حکومت اور منتخب کابینہ کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک کے دیگر صوبوں سے پہلے ہی بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب ممکن ہوا جو ہماری سیاسی صلاحیتو ں کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی مسائل کو حل کرنے میں بلدیاتی اداروں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں۔
حکومت بلوچستان نے آئین کے آریٹکل 32.140Aکے تحت بلوچستان میں انتخابات کرائے بلدیاتی اداروں کی تشکیل ایک مشکل کام ضرور تھا لیکن ناممکن نہیں انہوں نے کہا مارشل لاء دور میں بلدیاتی انتخابات ہوتے تھے واحد جمہوری حکومت کے دور میں بلد یاتی انتخاب کرائے گئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی کابینہ کی کامیاب کا ثبوت ہے ہمیں جمہوری اداروں پر یقین ہے بلوچستان میں دہشت گردی کیوجہ سے لوگو اپنے گھرون سے نہیں نکل سکتے تھے اب وہ حالات نہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں عوامی خدمت کو اپنا مقصد سمجھے ہم ڈکٹیر نہیں اور نہ ہی ہمیں اختیارات رکھنے کا کوئی شوق ہے ہمیں احساس ہے کہ عوامی کی فلاح وبہبود کیلئے کون کون کام کرسکتا ہے۔
بلوچستان کے منتخب بلدیاتی اداروں کو مکمل بااختیار بنائیںنگے بلوچستان بھر میں کارپوریشنز میونسپل کمیٹیز اور یونین یونین کو فنڈز کی فراہمی ممکن بنائیں گے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو ان کا حق دینے کیلئے صوبائی اسمبلی میں قانون پاس کریں گے مل بیٹھ کر بلوچستان کے ہر علاقہ کو ماڈل بنائیں گے انہوں نے تمام نمائندوں سے گزارش کی کہ فنڈر کو درست طریقوں سے استعما ل کریں تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا جاسکے میں صوبائی حکومت کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ ، ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری سمیت تمام ٹیم کو مبادکباد پیش کرتا ہون قبل سبی میں ہونے والے بلدیاتی کنویشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت الحاج صوفی سلیمان نقشبندی جبکہ نعت پڑھنے کی سعادت الحاج ریاض ندیم نیازی نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عبدالرحمان نوید اور مس صوفیہ ملک نے سرانجام دئیے قومی ترانہ پیش کیا جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے ہوئے