کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ آئی جی ایف سی میجرجنرل عبیداللہ خان خٹک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لسانی ،مذہبی اورفرقوں کی بنیاد پر اختلافات کو ہوا دے کر امن وامان خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
ایک بیان میں آئی جی ایف سی نے کہا کہ چند عناصر صوبے کا امن خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں ،تاہم قومی وصوبائی رہنما وں اورملکی اداروں کے ساتھ ملکر ان سازشوں کوناکام بنادیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دھماکا خیز مواد،کیمیکلز اور ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی نقل وحمل سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے۔