بلوچستان : مودی کے اشتعال انگیز بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری

Protest

Protest

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے عوام نے نریندر مودی کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا، بھارتی مداخلت اور متنازعہ بیان کے خلاف بلوچستان میں مظاہرے جاری ہیں، چمن، چاغی، دالبندین، سبی، نوشکی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور مودی کے بیان کے خلاف سبی میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں ہندو برادری کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ دالبندین کے شہری بھی بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔

چمن میں متحدہ قبائل نے احتجاجی ریلی نکالی جو پاک افغان بارڈر پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نعرے بازی کرتے رہے۔ نوشکی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں پتلا بھی جلایا گیا۔

بلوچستان کے کئی شہروں میں محب وطن شہریوں نے بھارتی مداخلت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔