کوئٹہ (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئیر کور اور حساس ادارے نے کاہان میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
کارروائی میں شر پسندوں کے ٹھکانوں سے 3 بارودی سرنگیں، 2 دستی بم، 2 رائفلیں، ایک ایس ایم جی گن، مواصلاتی آلات اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کر لئے اور شر پسندوں کے 5 ٹھکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گرد صوبے کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔