پاکستان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئر مین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات نہ پہلے اچھے تھے اور نہ اب۔ وفاقی حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں سمیت چاروں صوبوں کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے خلاف پالیسی وضح کرنی چاہئے۔ پارلیمنٹ ہاس کے باہر ذرائع سے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔
شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ فاٹا پا ٹا اور خیبر پختونخواہ کے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کو سابقہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کو موجودہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں ختم کر دیا ہے جو افسوسناک ہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ ایف بی آ ر اپنے حدف حاصل کرتا دکھائی نہیں دے رہا، ریونیو ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر بجٹ خسار ہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ڈروں حملوں کے حوالے سے پارلیمنٹ میں توجہ دلا نوٹس جمع کرایا ہے۔ حکومت قوم اور سیاسی قیادت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ڈرون ایشو پر امریکہ سے بات کرے۔