بلوچستان(جیوڈیسک)بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں بلوچستان میں گورنر راج ہٹانے سے متعلق امور پر غور ہو گا۔
پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینیٹرز اور صوبائی صدر کا اجلاس زرداری ہاس میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر راج ہٹانے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبے میں نئے قائد ایوان کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔ اور آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔
صدر آصف علی زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس اجلاس کے لیے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر صادق عمرانی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ ،گورنر بلوچستان کے صاحبزادے سینٹیر سیف اللہ مگسی ، سینٹیر یوسف بلوچ ، سینٹیر سردار فتح ، سینٹیر یوسف بادینی تمام سینٹیرز کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔