بماکو (جیوڈیسک) مالی کے امریکی ہوٹل سے یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کا عمل مکمل کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 27 یرغمالی مارے گئے۔
حکام کے مطابق ہوٹل کی بالائی منزل میں موجود دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کوششیں جاری ہیں، شدت پسندوں کے قبضے میں اب کوئی یرغمالی نہیں ہے جبکہ ہوٹل کے کمروں میں محصور افراد کو باہر نکالا جا رہا ہے، ہوٹل میں عملے اور مہمانوں کو ملا کر 200 افراد موجود تھے۔
مہمانوں میں فرانسیسی، چینی،بھارتی، ترک، جرمن اور امریکی شہری شامل تھے، مالی فورسز کے ساتھ امریکی اور فرانسیسی اسپیشل فورسز نے بھی دہشت گردوں کے گردگھیراڈال رکھا ہے۔