نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ نے سوکھے درختوں کو ہرا بھرا کرنے کی بجائے سرے سے جنگلے سے ہی اکھاڑ دیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ ہفتے لاکھوں روپے سے کروڑ شہر کے دربار شریف روڈ، ملک احمد علی روڈ سمیت دیگر جگہوں پر جنگلوں میں درخت کے پودے لگائے گئے تھے۔

لیکن ٹی ایم اے کی عدم توجہ کی وجہ سے احمد علی روڈ کے علاوہ دیگر سڑکات پر سوکھ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لینے پر ٹی ایم او کروڑ کے حکم پر تمام جنگلے سرے سے اکھاڑ دیئے گئے۔

Grated

Grated