اسلام آباد (جیوڈیسک) پابندیوں کے باعث ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، رواں مالی سال صرف انتالیس لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک کو بھیجی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبر تک جیولری کی برآمدات بیس کروڑ ڈالر پر موجود تھی، تاہم موجودہ مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات چالیس فیصد اضافے سے سینتیس لاکھ ٹن رہی، ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پابندیوں کے باعث جیولری کی برآمدات متاثر ہو رہی ہے۔