سرگودھا (جیوڈیسک) پابندی کے باوجود سڑکوں پر ٹینٹ لگا نے کا سلسلہ جاری ہے۔ آئے روز شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے شامیانے لگا کر سڑکیں بلاک کر دی جاتی ہیں۔
انتظامی افسران کو عملدرآمد کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرن کا حکم دیا گیا تھا جو افسروں کی عدم توجہی کی نذر ہو چکی ہے اور متبادل راستے نہ ہونے سے لوگوں کو دشواری کا سامنا رہتا ہے ۔شہریوں نے ڈی سی او سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔