بان کی مون اور جان کیری کا جنگ بندی کا مطالبہ، حماس نے شرائط پیش کر دیں

Ban Ki-Moon, John Kerry

Ban Ki-Moon, John Kerry

قاہرہ (جیوڈیسک) اہل غزہ پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹنے کے باوجود عالمی برادری اب تک مطالبات سے آگے نہیں بڑھ سکی، بان کی مون اور جان کیری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، حماس نے جنگ بندی کیلئے شرائط پیش کردیں۔

اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں، جان کیری کی تشویش تو یہ ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے کیا نتائج نکلیں گے، دونوں رہنماء مصری پیشکش پر زور دے رہے ہیں۔

حماس نہ صرف مصری فوجی حکومت کی پیشکش ٹھکرا چکی ہے بلکہ جنگ بندی کیلئے شرائط بھی پیش کر چکی ہے، اسرائیلی ٹینک غزہ کی سرحد سے ہٹادیئے جائیں، حال میں گرفتار کئے گئے فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں، غزہ کا محاصر ختم کیا جائے۔