کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی نہ صرف خطے میں کشیدگی اور پاکستان و بھارت کے مابین ہونے والی تین جنگوں کا سبب ہے بلکہ اسی کشیدگی کے باعث خطے میں جاری اسلحہ کی دوڑ نے دونوں ممالک کے عوام کو مفلسی و غربت کا شکارکرکے ان سے خوشحالی و آسودگی بھی چھینی ہوئی ہے اور اب پھر مسئلہ کشمیرپر بھارتی ہٹ دھرمی پاک بھارت تعلقات کو کشیدگی کی سطح سے اوپر یعنی جنگ کی جانب لیجارہی ہے جبکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دونوں ملک ایٹمی قوت ہیں جنگ کی صورت ناقابل تلافی تباہی و بربادی تو ہو سکتی ہے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتااور نہ ہی جنگ کے بعد خطے میںامن و خوشحالی کا کوئی پودا کسی طور پنپ سکتا ہے اسلئے خطے کی مستقبل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیر میں استصواب رائے ضروری ہے لیکن پاکستانی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد کے مطالبہ کی بجائے پاکستان کی طرف سے بھارت کو بانکی مون کی ثالثی قبول کرنے کا پیغام مسئلہ کشمیر پر حکومت کی تھکاوٹ کا اظہار ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ بانکی مون کا کام ثالثی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیر میں آزاد و غیر جانبدارانہ استصواب رائے ان کا فریضہ و ذمہ داری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بڑھتی ہوئی مہنگائی جہاں عوام کیلئے سوہان روح بنی ہوئی ہے اور عوام کو زندگی سہولیات سے دور و محروم کرتی جارہی ہے وہیں مہنگائی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل و مصائب نفسیاتی امراض ‘ سماجی مسائل اور جرائم کے فروغ کا بھی سبب ہیں جبکہ روزی روٹی کو ترسنے والی عوام کیلئے صحت کی سہولیات کا حصول اور مہنگا علاج ممکن ہی نہیں ہے مگر اس کے باوجود مقتدر طبقات عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی و گرانی میں کمی کے ذریعے ریلیف کی فراہمی کی بجائے کرپشن میں مصروف ہیں ۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا لامعروف سورٹھ ویر نے تعلیم کیلئے مختص وفاقی و صوبائی بجٹ و رقم کو ناکافی اور قوم کو بے وقوف بناکر جہالت و اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف قومی بجٹ کا 10 فیصد تعلیم اور 10 فیصد صحت کی سہولیات کیلئے مختص کیا جائے بلکہ صحت و تعلیم کے شعبوں کو کرپشن سے مکمل پاک بناکر سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم اور سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج وسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میںمہمان خصوصی ایدیشنل کنڑولر سول دیفنس ساوتھ اور صدر محفل گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی کے علاوہ سول ڈیفنس ساوتھ کی جانب سے فائر فائٹنگ و فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورس کے انسٹرکٹر انسپکٹر خالد محمود شیخ ‘سول ڈیفنس کے دیگر عہدیداران اور کورس مکمل کرنے والے سول ڈیفنس ساوتھ کے پوسٹ وارڈن محمد فیصل خان ‘ نعیم خان ‘ ابراہیم خان ‘ سعید خان ‘ آمین خان ‘ اکبر علی ‘غلام حسین ‘شیخ عمران ‘ یونس سایانی ‘ عابد چاند ‘ اسلم خان ترک ‘ بلال سومرو ‘ عامر انور ‘ امجد لعل وانی ‘ محمد عرفان ‘دوست محمد اور دیگر 105اہلکاروں اور چیئرمین پاکستان ہزارہ تنولی برادری خان آف بدھوڑھ یحییٰ خانجی تنولی ‘صدیق میمن زری والا ‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘ یونس شیخ ‘سلیمان پڈھیار ‘ وہاب کھتری ‘ اقبال حسن خان ‘ نور محمد غازی ‘ سلیم ترک ‘ دوست محمد انیچر ‘ علی مراد ‘ عباس سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ عابد سولنگی اور جونا گڑھ ‘ کاٹھیاواڑ و گجرات سے تعلق رکھنے والی دیگر معتبر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی جبکہ معروف کمپیئر اقبال ٹائیگر نے تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر پٹی ‘ مرزا خورشید بیگ ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند ‘ خالد محمودشیخ اور وجیہہ خانجی تنولی نے سول ڈیفنس کی اہمیت و افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے اس محکمہ کو مزید منظم و فعال بنانے ‘سرکاری سطح پر اس محکمے کو بھی فوج و پولیس کی طرح منظم بنانے اور فنڈز و سہولیات مہیا کرنے اور طلباءو طالبات کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ لازمی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر پٹی والا نے”پرائیڈآف پرفارمنس “ کو جونا گڑھ کمیونٹی کی جانب سے اپنی خدمات و کردار پر اظہار اعتماد قرار دیتے ہوئے نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی ‘جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن ‘ فیڈریشن کے سابق صدر اقبال چاند ‘ سابق جنرل سیکریٹری عبدالعزیز عرب و دیگر سابق عہدیداران اور موجودہ و قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی‘ ایشوریا جونیجو سندھی جماعت اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی تمام برادریوں اور ان کی نمائندہ جماعتوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جونا گڑھ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر کی حیثیت سے میری انتخابی و سماجی خدمات کا ادراک ‘ اعتراف اور ”پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ“ اور خراج تحسین کا اظہار یقینا میرے لئے اعزاز اور میری خدمات کا صلہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جونا گڑھ فیڈریشن کی منتخب باڈی 6ماہ قبل اپنی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد قانونی و آئینی طور پر ازخود تحلیل ہوچکی ہے جس کے بعد جماعتوں کے اتفاق رائے سے سلیم لودھی قائم مقام جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض نبھارہے ہیں مگرفیڈریشن کے معاملات کو احسن طریق سے چلانے اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی باردریوں وجماعتوں کے مسائل کے حل کیلئے فیڈریشن کے انتخابات لازم ہیں اسلئے نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی اس سلسلے میں تعاون فرماتے ہوئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ الیکشن کمشنر کی حیثیت سے میری جانب سے فیڈریشن کے انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ انتخابات میں تاخیر برادریوں میں انتشار اور مضمرات کا باعث ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کی پہلی سیاسی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ واقعہ کربلا اس بات کا سبق ہے کہ انسانی جان و مال اللہ کی امانت ہے جسے اللہ کی راہ میں اللہ کے دین کی حفاظت کیلئے قربان کردینا ہی پیغام حسینی ہے اور حسین کے ہر ماننے اور چاہنے والے کیلئے لازم ہے کہ وہ پیغام کربلا کی تعمیل و تقلید میں تحفظ و استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ پاکستان اسلامی ریاست ہے جس کیخلاف کفار کی ہر سازش کیخلاف سیسہ پلائی دیوار اور ڈھال کا کردارادا کرتے ہوئے جان و ما ل قربان کرکے اس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی اشتعال انگیزی وجارحانہ عزائم کیخلاف قومی اتحاد کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے اور روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگرنے کہا کہ سیاسی و سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیساتھ تحریک آزادی کشمیر کی حمایت اور پاکستان کیخلاف بھارتی جارحانہ عزائم کی مذمت کیساتھ دشمن کو قومی اتحاد و یگانگت کا پیغام دینا اور یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ بھارتی جارحانہ کردار کیخلاف سول و عسکری قیادت اور سیاستدان و عوام ایک پیج پر اور متحدویکجا ہیں۔