بان کی مون کا پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر اظہار تشویش

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں دونوں جانب ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع اور شہری آبادی کی منتقلی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بان کی مون نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ تمام اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں اور مسئلہ کشمیر کادیرپا حل نکال کر خطے میں امن و استحکام قائم کریں۔