نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دس سالہ مدت فرائض کو پورا کرنے کے بعد نیو یارک کے مرکزی دفتر میں ادارے کے ملازمین کو الوداع کہتے ہوئے اقوام متحدہ کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔
اپنے فرائض کے آخری دن الوداعی تقریر کرنے والے بان کی مون نے کہا کہ”اب میں اپنے آپ کو سنڈریلا کے ایک حصے کے طور پر محسوس کرتا ہوں، کل رات ہر چیز بدل جائیگی۔ ”
انہوں نے اپنے کولیکس کا بڑی محنت و لگن سے کام کرنے کا بارہا شکریہ ادا کیا۔
بان، سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے نیو یارک کے معروف ٹائمز اسکوائر میں منعقد ہونے والی سال نو کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ بان کی مون کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے اور آپ نے سن 1944 میں جنم پایا تھا۔ انہوں نے یکم جنوری سن 2007 سے ابتک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے فرائض ادا کیے۔
نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹررز یکم جنوری سن 2017 سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے