بان کی مون شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق رپورٹ آج پیش کرینگے

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق معائنہ کاروں کی رپورٹ آج سلامتی کونسل میں پیش کریں گے۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے جس پر سیکریٹری جنرل بان کی مون سلامتی کونسل کو بریفنگ دیں گے۔

اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے دمشق کے نواح میں متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جس میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی تاہم ذمے داروں کا تعین نہیں ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تفصیلی رپورٹ میں اس بات کا اشارہ ملے گا کہ حملے کا ذمے دارکون ہے۔