بان کی مون کا دورہ اسرائیل، مظالم کیخلاف ایک لفظ نہ نکلا

 Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

یروشلم (جیوڈیسک) پندرہ روز تک اسرائیل نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشت اور بربریت کا مظاہرہ کرتا رہا۔ اسرائیلی طیاروں اور ٹینکوں نے غزہ کے کونے کونے میں تباہی مچا دی۔ سیکڑوں فلسطینی شہید تو ہزاروں زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بیان پر بیان داغتے رہے۔

اسرائیلی مظالم انتہاء تک پہنچے تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ہوش آیا۔ بان کی مون بھی بھاگم بھاگ تل ابیب پہنچ گئے لیکن وہاں جا کر بھی بان کی مون کے منہ سے اسرائیلی وحشت اور بربریت کے خلاف ایک جملہ نہ نکلا۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے سامنے وہ اسرائیلی مظالم کی مذمت کیا کرتے بلکہ الٹا حماس کے راکٹ حملوں کو کوستے رہے۔ بان کی مون امن کرانے آئے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہوتا وہ انصاف اور حق کی بات کرکے سچ کاعلم بھی بلند کر جاتے۔