پابندی کے باوجود سندھ حکومت میں تقرر و تبادلے، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پابندی کے باوجود سندھ حکومت میں تقرریوں و تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے وضاحت طلب کر لی۔ فنکشنل لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنکشنل لیگ کی درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ سے وضاحت طلب کی۔

فنکشنل لیگ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود انتخابی حلقوں میں تقرر و تبادلے کیے۔ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد متعلقہ حلقوں میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد ہے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے وضاحت طلب کر لی۔