لاہور (جیوڈیسک) تحقیق کے مطابق کیلے کیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ کیروٹین جسم میں وٹامن اے کی کمی کو پورا کرتے ہیں جو بینائی کے لئے بہت اہم ہے۔
آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک کیلا روزانہ کھانے سے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بینائی کو لاحق امراض کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔
کیروٹین پھلوں اور سبزیوں کو مختلف رنگوں جیسے سرخ یا زرد میں بدلتا ہے اور یہ جسم میں جانے کے بعد وٹامن اے میں بدل جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔