بنارس: وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندمودی کو جلسے کی اجازت نہیں ملی

Narynd Modi

Narynd Modi

بنارس (جیوڈیسک) بنارس کی شہری انتظامیہ نے بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر بی جے پی کے کارکن آپے سے باہر ہو گئے اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے سامنے جمع ہوکر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کو کنٹرول کرنے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

نئی دلی میں بھی بی جے پی کے کارکن سڑکوں پر آ گئے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے بی جے پی کے نامزد امیدوار نریندر مودی کو آج بنارس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا۔نریندر مودی کہتے ہیں یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں۔ نریندر مودی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم رکھیں، تاکہ دوسرے لوگوں کو مشکل نہ ہو۔