کھو کھرآپار میں سیوریج کے ابتر مسائل سے عوام شیدید مشکلات کا شکار ہیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مسائل سے مسلسل رو گردانی کررہا ہے

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھوکھرآپار ملیر میں سیوریج کے ناکارہ نظام سے عوامی مسائل میں اضافے کے بعد آوارہ کتوں اور مچھروں کی بہتات نے عوامی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ۔بڑھتے ہوئے علاقائی مسائل کی وجہ سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے کھو کھر آپار میں آبادہ بندھانی برادری کے صدر اور بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین عبدالمالک بندھانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی سے مطالبہ کیا ہے کہ کھو کھرآپار ملیر کی آبادیوں سے آوارہ کتوں اور مچھروں کی بہتات کے خاتمہ کرکے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جائے۔

عبدالمالک بندھانی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا کہ کھوکھرآپار ملیر کے علاقوں میں سیوریج کے ابتر نظام کی درستگی کے حوالے سے اقدامات کرکے عوام کو درپیش شدید مسائل سے نجات دلا ئی جائے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سے اپیل کی ہے کہ وہ کھو کھر آپار ملیر کے عوام کو بلدیاتی مسائل کے حوالے سے ابتر صورتحال سے نجات دلا نے کے لئے فوری ایکشن لیں عبدالمالک بندھانی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی مسائل سے شہریوں کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں تاکہ شہری درپیش بنیادی مسائل سے چھٹکارہ اور شہر ترقی کی جانب گامزن ہوسکے ۔