کراچی (اسٹاف رپورٹر) بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک بندھانی نے کھوکھرآپار نمبر 4 اور پانچ میں علاقائی سطح بلدیاتی مسائل نے عوامی زندگیوں کو شدید متاثر کردیا ہے صفائی وستھرائی اور سیوریج کا ناقص نظام کی وجہ سے مکھی مچھروں کی بہتات کی وجہ سے علاقے میں بیماری پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقائی مسائل کے حوالے سے بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور علاقہ معززین کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
عبدالمالک بندھانی نے کہاکہ کھو کھرآپار میں بڑھتے ہوئے مسائل کا تدارک نہ کیا گیا تو علاقے میں مہلک امراح پھوٹنے کے خدشے کے ساتھ علاقہ کھنڈرات میں تبدیل ہوجائے گا لہذا ضلعی بلدیاتی اداروں اوواٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہنگامی بنیادوں پر کھو کھرآپار میں عوامی مسائل پر توجہ دے کر عوام کو مسائل سے نجات دلا ئے اس موقع پر علاقہ معززین نے کہاکہ اگر اداروں کی جانب سے مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو بھر واحد راستہ احتجاج کا رہ جاتا ہے علاقہ عوام بنیادی مسائل سے دوچار ہیں معززین نے کہاکہ بلدیاتی ادارے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کھو کھرآپار میں صفائی وستھرائی ،آرواہ کتوں کا خاتمہ اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے حوالے سے فوری اقدامات کریں ورنہ عوامی احتجاج اداروں کے دفاتر پر کیا جائے گا ۔بندھانی برادری اور کھو کھرآپار کے عوام نے صوبائی وزیر بلدیات سے اپیل کی ہے کہ وہ کھو کھرآپار کے مسائل کو حل کرانے کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات صادر کریں ۔