ڈاکووں نے تاجر کو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائیل چھین کر فرار

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ میں ڈکیتی کی واردات ڈاکووں نے تاجر کو گن پوائنٹ پر یرعمال بناکر نقدی اور موبائیل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حسب روائت خاموش تماشائی کا کردار اد کر رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کی مصروف ترین مارکیٹ بستی عزت علیٰ شاہ مارکیٹ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات تین مسلح نوجوان ڈاکو علی گفٹ اینڈ کراکری میں داخل ہوکر دوکان دار کواسلحہ کہ نوک پر یر عمال بناکر 24000ہزار اور دو موبائیل لے کر فرارہوگئے۔

یہ تمام واردات ڈاکوں نے انتہائی سکون کے ساتھ سر انجام دی اور لٹنے والے تاجرمحمد اشفاق اور رانا اعجاز کے مطابق ان میں کوئی خوف یا عجلت نہ تھی جس سے پتا چلتا ہے کے مقامی پولیس کی کار کردگی انتہائی مایوس کن ہے،واردات کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ ماہ رمضان میں واہ کینٹ جیسے حساس ایریا میں وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،اور یہی گروہ مختلف جگہوں پر دیدہ دلیری سے وارداتوں میں مصروف ہے،سرعام اور دن دیہاڑے وارداتوں سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔

تاجروں اور سول سوسائٹی نے اعلی پولیس حکام سے فوری اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ مکینوں کو کہنا تھا کہ کرپٹ پولیس افسران اپنی جیبیںگرم کرنے کے سو اکچھ نہیں کر سکتے پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بجائے لوٹ مار میں مصروف ہے بستی میں ناکوں پر شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے عیدی مہم عروج پر ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038