بنگلورو (جیوڈیسک) بھارتی شہر بنگلورو میں تشدد کا شکار غیرملکی طالبہ بول پڑی،ایک نجی چینل سےبات کرتے ہوئے تنزانیہ کی اکیس سال کی طالبہ کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور پولیس اہلکارکھڑے تماشا دیکھتے رہے۔
ادھرکرناٹکا حکومت نے تمام الزامات مسترد کر کے طالبہ کو جھوٹا قرار دیا ہے،اتوار کی رات کو بنگلورو میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل ہجوم غیر ملکی طلبہ کی گاڑی پر ٹّوٹ پڑا تھا۔
مشتعل افراد نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایااور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے،معاملے کی تحقیقات کرنے اور اعلیٰ بھارتی حکام سے ملاقات کرنےتنزانیہ کے ہائی کمشنر کا آج بنگلورو پہنچنے کا امکان ہے۔