بنگش و کھوسہ برادری کے سینکڑوں نوجوانوں کا بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن میں شمولیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن و مرکزی صدر بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن سید اصغر حسین بہاری نے کہاکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کے نوجوان ملک میں انقلاب لائیں گے بھٹو ازم ہی پاکستان کی تقدیر بدلے گا انہوں نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار سید اصغر حسین بہاری نے ناتھاخان گوٹھ کی بنگش اور کھوسہ برادری کے سینکڑوں نوجوانوں کی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے BWO ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ ،جنرل سیکریٹری عزیز علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید اصغر حسین بہاری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے واحد عوامی جماعت جس نے ہمیشہ غریبوں اور ظلم کے ستائے ہوئے لوگوں کیلئے آواز بلند کرتی آئی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر کراچی میں پیپلز پارٹی کے سپورٹر حلقوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے مگر یہ سلسلہ اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے کارکنان عوام کو مسائل سے نجات دلا نے اور علاقائی ترقی کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے سید اصغر حسین بہاری نے ناتھا خان گوٹھ میں آباد بنگش اور کھوسہ برادری کے نوجوانوں کو بلاول بھٹو پر اعتماد کرتے ہوئے بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر ضلع کورنگی BWO کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کو ظلم سے نجات اور خوشحال عوامی معاشرے کے قیام کے لئے ہر ظلم و جبر سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتی اور ہم یہ عزم کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید قائد عوام اور شہید رانی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے ۔تقریب میں BWOکورنگی کے سنیئر نائب صدر راجہ طارق ،نائب صدر شوکت علی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد یوسف کھوسہ اور دیگر موجود تھے۔

News

News