بنکاک میں پولیس کا گھر پر چھاپہ، 200 سے زائد جانور برآمد

Bangkok

Bangkok

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کے 200 سے زائد جانور بر آمد کرلیے۔غیر قانونی طور پر گھر میں رکھے جانے والے ان جانوروں میں 14 سفید شیروں کے علاوہ بندر اور مختلف نسلوں کے جانوروں سمیت کئی پرندے بھی شامل تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ان جانوروں کے مالک سمیت اسمگلنگ کے الزام 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے ایک ملزم چار سال پہلے اسی جرم میں 4 سال جیل میں گزار چکا ہے۔ جبکہ الزام ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو چار سال قید اور بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔