بنکاک (جیوڈیسک) تھائی عوام آج اپنے بادشاہ کی چھیاسویں سالگرہ منا رہے ہیں جس کے احترام میں انہوں نے ایک دن کے لئے حکومت مخالف مظاہرے بھی روک دئیے ہیں۔
تھائی بادشاہ بھومیبول (Bhumibol) کی سالگرہ کی تقریبات شاہی محل میں جاری ہیں۔ فوجی دستوں نے بادشاہ کو سلامی پیش کی۔ مرکزی تقریب میں سیکڑوں شہری بھی شریک ہوئے بادشاہ نے اپنی تقریر میں تھائی عوام کو ملکی استحکام کی خاطر اتحاد اور محبت کا درس دیا اس موقع پر دارالحکومت بنکاک کو رنگا رنگ روشنیوں اور خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔
شہری بنکاک کی سڑکوں اور مختلف مقامات پر ہونے والی تقریبات کے حوالے سے انتہائی پر جوش ہیں۔ بادشاہ کی سالگرہ کے احترام میں تھائی عوام نے ایک دن کے لئے حکومت مخالف مظاہرے بھی روک دئیے ہیں۔ اس سے پہلے شہریوں نے شہر کی صفائی کی اور سڑکوں کو پانی سے دھویا تھا۔