بنکاک میں ہزاروں فوجی اور پولیس اہلکار تعینات

Bangkok

Bangkok

بنکاک (جیوڈیسک) انتخابات میں تاخیر پر فوجی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا خدشہ تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے بعد قائم ہونے والی فوجی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کے لیے دارالحکومت بنکاکمیں فوج اور پولیس کے ہزاروں سپاہی تعینات کر دیے ہیں۔

کاروباری مقامات کو بند رکھا گیا ہے البتہ موٹر کاروں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دی گئی ہے، کچھ مقامات پر چھوٹے چھوٹے گروپوں نے فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کے دوران الیکشن الیکشن کے نعرے بھی لگائے۔