بنگلہ دیش:عبدالقادر ملا کو پھانسی دئیے جانے کے بعد ملک گیر ہنگامے پھوٹ پڑے

Riots

Riots

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں عبدالقادر ملا کو پھانسی دئیے جانے کے بعد ملک گیر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما کو پھانسی کی سزا کے بعد ملک گیر مظاہرے اور فسادات شروع ہو گئے ہیں،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

دوسری جانب عبدالقادر ملا کی میت اُن کے آبائی علاقے فریدپور روانہ کر دی گئی ہے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر تعینات تھی۔